پشاور:صوبائ? وز?رعل? ام?ن ?? گرفتار? ?? اح?امات جار?

182

سینٹرل پولیس آفس پشاور نے صوبائی وزیر علی امین کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے دوران بدامنی پھیلانے پر سینٹرل پولیس آفس پشاور نے صوبائی وزیر علی امین کے گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ۔ پولیس کا کہنا ہے علی امین کی گرفتاری کےلئے فورس روانہ کر دی گئی ہے ۔صوبائی وزیر پر صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔