زمبابو? ?ر?? ??م وطن واپس روان?

210

دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد زمبابوے ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی۔مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ لایا گیا۔

زمبابوے ٹیم 13روزہ دورہ مکمل کرکے وطن لوٹ گئی۔ قدافی سٹیڈیم سے علامہ اقبال ائیرپورٹ تک مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی مہیا کی گئی۔

 زمبابوین ٹیم کی سیکورٹی میں پاک فوج، رینجرز، ایلیٹ فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ٹیم کی واپسی کے موقع پر لگائے گئے روٹ پر عام ٹریفک کے داخلے کو بند کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے مہمان ٹیم کی موجودگی میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس اور انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔