ا?ب? آباد:دو گرو?و? م?? مسلح تصادم ، 4 افراد جا? بحق

171

ایبٹ آباد میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ مظاہرین نے شاہراہ ریشم بلاک کر دی ۔

ایبٹ آباد کے علاقے فوارہ چوک میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ انتخابی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے ۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ ن لیگ کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی ۔

دوسری جانب ایبٹ آباد میں شدید بارش کی وجہ سے بھی مظاہرین لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں اور انہوں نے شاہراہ ریشم کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا ہے ۔