ا?ئرچ?ف مارشل س??ل امان ?? چ?ن? فضائ?? ?? سربرا? س? ملاقات

217

پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کا دورہ کیا اور چینی فضائیہ کےسربراہ کی سینٹرل ملٹری کمیشن کےسربراہ جنرل فین چینگ لونگ سے ملاقات کی ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے اپنے دورے کے دوران پاک چائنہ اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے اور پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کے دوران چینی فضائیہ کے سربراہ کو آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے خارجہ اور جنوبی ایشیائی امور کے نائب وزیر سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران چینی وزیر کا کہنا تھا اقتصادی راہداری سمیت پاکستان کی ترقی کےلیے ہراقدام کریں گے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا ۔