ایران کے پہاڑی علاقے میں بس کے کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے پہاڑی علاقوں میں مسافر بس کھائی میں جا گری ہے جس سے 10 مسافر ہلاک اور 13 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے مسافروں کی نعشوں کو بھی حادثہ کی جگہ سے منتقل کر دیا گیا ہے۔