چ?ن م?? مسافر ?شت? ?وب گئ?، 450 لاپت?

267

بیجنگ: چین میں دریائے یانگسی میں مسافر کشتی ڈوب گئی ، حادثے کے نتیجے میں 450افراد لاپتہ ہوگئے تھے،چینی وزیراعظم اور صدر نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ جنوب مشرقی شہر میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری کشتی اچانک طوفان میں گھر گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 450 افراد پانی میں ڈوب گئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی چینی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کردی ۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق 29 افراد کو ریسکیو کرلیا گیاجن میں جہاز کے کپتان اور چیف انجینئر بھی شامل ہیں باقی افراد کی تلاش جاری ہے امدادی کارکنوں کے مطابق تیز بارش اور آندھی کے باعث امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

چینی میڈیا کے مطابق کشتی میں 405 چینی باشندے، 5ٹریول ایجنسی کے ملازمین اور عملے کے 47 ارکان شامل ہیں جن کی عمریں 50 سے 80 سال کے درمیا ن بتائی جاتی ہیں ۔

چینی صدر اور وزیر اعظم نے حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں چینی صدر نے امدادی کارکنوں کی ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر لوگوں کو ریسکیو کیا جائے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے اپنے بیان میں ڈوبنے والے افراد ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لی کی چیانگ آج متاثرہ جگہ کا دورہ کرینگے ۔