پنجاب ?? مختلف ج?لو? م?? 3ق?د?و? ?و پ?انس?

256

پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے منتظر 3قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

منگل کی علی الصبح سرگودھا جیل میں دوہرے قتل کے مجرم محمد خان کو پھانسی دی گئی۔ مجرم محمد خان نے کراچی میں 1998 میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹی کو قتل کر دیا تھا۔ ساہیوال جیل میں  قتل کے مجرم سرور کو پھانسی دی گئی۔ مجرم نے 1997 میں ایک خاتون کو قتل کیا تھا۔

ادھر میانوالی کی سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم خضر حیات نے 1998 میں رشتہ کے تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔