س?ون ن?برز ت??ور? م?مل طور ج?و? ?ا پلند? ??،اسحاق ?ار

166

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی راہداری منصوبے پر امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیون نیبرز تھیوری مکمل طور پر جھوٹ کا پلندہ ہے ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تھنک ٹینک آر ڈی آئی کے شریک چیئرمین نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے پر تیسرے ملک کے اعتراضات مایوس کن ہے، ان کا کہنا تھا جنگی جنون کومعاشی ترقی کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، اقتصادی راہدری منصوبہ کسی کے خلاف نہیں، منصوبے سے خطے کے 3ارب عوام استفادہ کریں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا روٹ کےمتنازع ہونےکےبارےمیں بھارتی موقف مسترد کرتے ہیں، سیون نیبرز تھیوری مکمل طور جھوٹ کا پلندہ ہے۔