?راچ?:وز?راعل?? سند? ?? ز?رصدارت امن و امان پر اجلاس

211

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان پر اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پی ایل سی کو فوری طور پر آئی جی آفس شفٹ کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت سندھ میں اور خصوصی طور پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں کراچی میں جرائم کی شرح پر بحث کی گئی ۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پی ایل سی کو فوری طور پر آئی جی آفس شفٹ کیا جائے ۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ کینسل ہونے والے اسلحہ لائسنس کی لسٹ ڈپٹی کمشنر شائع کریں گے ۔ اجلاس میں شرجیل میمن، مرادعلی، سہیل انورسیال، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔