وز?راعل?? سند? ?? ز?رصدارت اجلاس،ش?ر ?? فضائ? نگران? ?ا ف?صل?

220

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق غباروں میں کیمرے لگا کر شہر کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کراچی شہر کی نگرانی کے لئے غباروں میں کیمرے نصب کیئے جائیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واہ کینٹ ٹیکسلا سے بکتربند گاڑیاں خریدی جائیں گے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائےگا اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے سندھ پولیس کو 500 رائفلز کا تحفہ دیا گیا ہے ۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ضروری آلات کی تفصیلات جی ایچ کیو کو بھیج دی گئی ہے ۔