?? فور منصوب?، 10 جون س? ?ام شروع ، شرج?ل م?من

226

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی زیرصدارت پانی کے بحران پر اجلاس ہوا ۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کے فور منصوبے پر 10 جون کو کام شروع ہو جائے گا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی زیرصدارت کراچی میں پانی کے بحران پر بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیربلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے بحران پر جلد از جلد قابو پانے کی ہدایت کی ہے ۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کراچی کو پانی کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا حکومتی اقدامات سے کئی جگہوں پر پانی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کراچی میں رمضان کے دوران 3 ہزار ٹینکرز روزانہ کی بنیاد پر عوام کو فراہم کیئے جائیں گے ۔

وزیربلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا کے فور منصوبے پر 10 جون کو کام شروع کردیا جائے اس حوالے سے 5 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، وزیربلدیات شرجیل اور واٹر بورڈ کے حکام سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی ۔