?راچ? م?? بغ?ر ?لور?ن وال? پان? ?? سپلائ? ?ا ان?شاف

195

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے نگلیریا وائرس کے سدباب کے لئے بنائی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کراچی کے کئی علاقوں کے پانی میں کلورین شامل نہیں ہے ۔

انسداد نگلیریا کمیٹی نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے اب تک 176 پانی کے نمونے حاصل کئے ہیں جن میں سے 91 نمونے ایسے تھے کہ جن میں کلورین کی مقدار صفر جبکہ 18 میں کلورین کو شامل ہی نہیں کیا گیا جس کے باعث شہر میں نگلیریا وائرس واقع ہوا ۔

کمیٹی میں واٹربورڈ، کراچی میونسپل کمیٹی اورمحکمہ صحت کے چھ افسران شامل ہیں اور وہ جلد اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرینگے۔

یادرہے کہ نگلیریا وائرس کے باعث رواں مہینے سات ہلاکتیں واقع ہوئیں تھی ۔