?وحناآباد واقع?،مر?م صفدر ?? ضمانت منسوخ? ?? درخواست خارج

199

لاہور ہائی کورٹ نے یوحناآباد واقعہ میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے 2افراد کے قتل کیس میں نامزد مریم صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں مریم صفدر کی ضمانت منسوخی کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمہ کی گاڑی سے 2افراد ہلاک ہوئے لہذا مریم صفدر کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نےقرار دیا کہ مریم صفدر کے خلاف دانستہ طور پر جرم کرنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کردی۔