میکسیکو کے جنوبی علاقے میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی میکسیکو کے شہر سانٹا کیترانیہ میں تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 12مسافر موقع پر ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے ہلاک شدگان کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔