مل? ?? چند مقامات پرگرج چم? ?? سات? بارش ?ا ام?ان ??، مح?م? موسم?ات

263

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، لاہور، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص، حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود تیز ہواﺅں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیرآباد ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا بھی امکان ہے۔ زیریں سندھ (حیدرآباد، کراچی، میرپور خاص ڈویژن) اور بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات اور مکران ڈویژن)میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے حدِ نگاہ میں کمی کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی سندھ(سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن)، پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سکھر، لاڑکانہ، بہاولپور ڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں 18 ملی میٹر جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، راولاکوٹ06،گڑھی دوپٹہ 05، جیکب آباد04 ، گوجرانوالہ، بہاولنگر، قصور 03، منڈی بہاﺅلدین، جھنگ 02، کوٹلی، کاکول، رحیم یار خان اور سیالکوٹ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت گوادر میں48 جبکہ تربت، پسنی47، دادو،جیوانی46، پڈعیدن، لسبیلا میں44 جبکہ اسلام آباد میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔