مون سون ?? س?زن م?? س?لاب ?? خطرات س? نم?ن? ?? لئ?انتظامات ?ئ? جائ??، نو?د احمد

201

نصیرآباد : کمشنر نصیرآباد نوید احمد شیخ کی زیرصدارت  نصیر آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں آنے والے مون سون کے سیزن میں بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں پیشگی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نصیرآباد نے تمام محکموں کے افسران پر زور دیا کہ مون سون کے سیزن میں بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پیشگی تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں کیس قسم کی سستی یا کاہلی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے بی اینڈ آر اور ایم ایم ڈی کے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام مشینری کو درست وتیار حالت میں اپنی جگہ پر رکھیں تاکہ بوقت ضرورت ایمرجنسی میں ان سے استفادہ کی جاسکے۔

علاوہ ازیں انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں سانپ سے ڈسنے سے بچاو کی ویکسین کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ایمرجنسی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ممکنہ سیلاب کے دوران متاثرین سیلاب کے لئے خیمے، دوائیں، خوراک وضروری چیزیں یا فنڈز کی فراہمی کے لئے پی ڈی ایم اے حکومت بلوچستان سے رابطہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈویژن کے پانچ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ایریگیشن پی ایچ ای، بی اینڈ آر،ایم ایم ڈی ہیلتھ،اے سی آر نصیرآباد ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔