سانح? مستونگ ،دشمن پا?ستان ?? ترق? م?? ر?او? ?النا چا?تا ??،وز?راعظم

230

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ملکی ترقی سے خوش نہیں ہیں اس لیے  سانحہ مستونگ جیسےواقعات سےدشمن پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے۔

گورنرہاؤس بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بریفنگ  لینے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن گھناؤنی کارروائیوں سے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے دشمن ملکی ترقی اورخوشحالی نہیں دیکھ سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتی ہے، ملک میں دہشتگردی اورانتہا پسندی ختم کرنےکیلیےسخت اقدامات کیےہیں۔