چ?ن ن? اقتصاد? را?دار? پر ب?ارت? اعتراض مسترد ?رد?ا

214

چینی وزارت خارجہ نے پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 46ارب ڈالر کے اس منصوبےسے کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر بھارتی خدشات اور اعتراضات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اکنامک کوریڈور سے کسی تیسرے فریق کو نقصان نہیں پہنچے گا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشغر سے گوادر تک اقتصادی روٹ سے نہ صرف پاکستان اور چین کے سماجی رابطے اور معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کی تاریخ سے جڑا ہے جسے اب حل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ شمسا سوراج نے کہا  کہ وزیر اعظم نریندرا مودی نے گزشتہ ماہ چین کے دورے کے دوران چینی قیادت کے سامنے واضح کردیا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے گزرنا ناقابل قبول ہے اور اس کی سخت مخالفت کی جائے گی جب کہ اس سلسلے میں چینی سفیر کو طلب کرکے اس کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔