عمران انتخابات م?? د?اندل? ?رن? والو? ?و پار?? اور ح?ومت س? عل?حد? ?ر??، پرو?ز رش?د

200

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان بلدیا تی انتخابات کے موقع پر دھاندلی کرنے والے پارٹی ورکز کو اپنی پارٹی اور حکومت سے علیحدہ کریں ۔

پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئیں انھیں پارٹی اور حکومت سے علیحدہ کریں۔

پرویز رشید نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے سربراہ بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ ہے تو انہیں چاہئیے انتخابی نتائج کو دھاندلی سے حاصل کرنے والوں کو  پارٹی ٹکٹ نہ دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان 4 کے ٹولوں کی وضاحت کریں اور عوام کو بتائیں کہ کن لوگوں نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر مرضی کے نتائج کے لئے گھناونے حربوں کا استعمال کیا۔