خوات?ن ?? عدم شر?ت پر پ? ??95?? انتخابات ?العدم قرار

183

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 95کے ضمنی انتخابات میں خواتین کی عدم شرکت پرانتخابات کالعدم قرار دیتے دوربارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔

ضمنی انتخابات میں ضلع دیر کی اس صوبائی نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار اعزازالملک کامیاب ہوئے تھے۔

بعض این جی اوز اور دیگر سیاسی حلقوں نے خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا جب کہ الیکشن کمیشن نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا ء خان نے اپنے مختصر حکم میں مذکورہ حلقے کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خواتین کی عدم شرکت پر انتخابات کو کالعدم قرار دے رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمنی الیکشن کا شیڈول 3دن میں جاری کرنے کی ہدایت کی۔

حلقے میں 127096 رجسٹرڈ ووٹرز تھے جن میں 53 ہزار خواتین بھی شامل تھیں تاہم خواتین کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔

اس سے قبل یہ رپورٹ بھی آئی تھی کہ قبائلی جرگے نے خزانہ پولنگ اسٹیشن پر خواتین کو ووٹنگ سے روک دیا جہاں 1000 خواتین رجسٹرڈ تھیں۔

خیال رہے کہ یہ نشسٹ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد سے خالی تھی۔