واد? م?? پا?ستان? پرچم ل?رات? ر??? گ?، س?د عل? گ?لان?

210

سرینگر: حریت رہنما سید علی گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستانی پرچم کو وادی میں لہراتے رہیں گے، چاہے حالات کسی بھی قسم کے ہوں۔

سری نگر میں حریت رہنماؤں کی جانب سے طلب کئے گئے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی گیلانی کا کہنا تھا کہ 1974 سے وادی میں پاکستانی پرچم لہرائیں جارہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا نام نہاد حکومت کوئی بھی اوچھا ہتھکنڈا استعمال کریں ہم وادی میں جیوے جیوے پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کرتے رہیں گے ۔

تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی رہنماؤں نے شر کت اور وادی میں راشٹریہ سیوک سنگھ کی جانب سے پھیلائی جانے والی فرقہ پرستی پر سخت تشویش کا اظہار کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی منافقانہ حرکتوں سے کشمیری حق خوارادیت کی تحریک سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

شرکاء نے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا اور نئی حکمت عملی بنانے پر غور کیا گیا ۔