امر??? مسلم خاتون ?و سات سال بعد انصاف مل گ?ا

782

واشنگٹن: امریکہ میں سپریم کورٹ نےاسکارف کے باعث نوکری نہ دینے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مسلم خاتون کے حق میں فیصلہ دیدیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2008 میں 17 سالہ سمانتھا ایلوف نے بچوں کے کپڑوں کی ایک دکان میں نوکری کے لیے درخواست دی تھی کمپنی نے اسکارف پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ڈریس کوڈ سے متصادم ہے جس کے باعث مزکورہ کمپنی نے نوکری دینے سے انکار کردیا تھا ۔

سمانتھا ایلوف نے کمپنی کے اس اقدام کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا سات سال بعد جیوری نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے امتیازی قانون کی وفاق میں کوئی گنجائش نہیں ہے یہ ایک متعصبا نہ فیصلہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نو افراد پر مشتمل جیوری میں سے آٹھ نے سمانتھا ایلوف کے حق میں فیصلہ سنایا ۔

مسلم خاتون نے جیوری کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ایمان کے باعث مجھے نوکری سے نہیں روکنا چاہئے تھا جس کے باعث میں نے عدالت کا سہارالیا اور اپنے حقوق کی بات کی اور میں کامیاب ہوئی ۔

عدالت نے مزکورہ کمپنی کو 20 ہزار ڈالر بطور جرمانہ اداکرنا کا حکم بھی دیا ہے ۔

عدالت کے اس فیصلے پر امریکن اسلامک ریلیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کہ اس فیصلے سے امریکہ اسکاتف کے باعث پائے جانے والے اسلام فوبیا کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔