پا? امر??ااس?ر??ج? ?ائ?لاگ آج واشنگ?ن م?? ?ونگ?

175

واشنگٹن: دوسال کے تعطل کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ آج سے شروع ہونگے،سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے پاکستان اور امریکہ کےدرمیان اسٹرٹجک ڈائیلاگ آج واشنگٹن ہونگے مذاکرات میں معشیت و تجارت، توانائی، انسداد دہشت گردی، دفاع، تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور ایٹمی عدم پھیلاؤ پرچھ ورکنگ گروپ ہوں گے ۔

سکریٹری خارجہ اعزاز احمد کے علاوہ، پاکستانی وفد میں اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے اعلی حکام بھی شامل ہوں گے۔

مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت امریکی وزیر برائے آرمزکنڑول اینڈ انٹرنیشنل سیکورٹی روز ایلن گوٹ مولر کریں گی۔

واضح رہے کہ 2013 میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ مذاکرات معطل ہوگئے تھے۔