غ?ر قانون? اسلح? ر??ن? ?? الزام م?? 19 سال ?? سزا

185

کراچی: کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواداور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار شخص کو انیس سال کی سزا سنادی ۔

زرائع کے مطابق اجمل نامی شخص کو پولیس نے جمشید کوارٹر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا ملزم سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوا تھا ۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اجمل کو انیس سال قید کی سزا سنائی اور اسے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے ابھی تک ملزم کی سیاسی وابستگی ظاہر نہیں کی ہے ۔