بلوچستان:مح?م? تعل?م ?? زبو? حال? پر رپور? جار?

249

بلوچستان میں محکمہ تعلیم کی زبوں حالی پر محکمہ تعلیم نے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 12 لاکھ بچے اور بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں ۔

بلوچستان میں محکمہ تعلیم کی زبوں حالی پر محکمہ تعلیم نے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 90 فیصد پرائمری اور 68 فیصد مڈل اور ہائی اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت موجود نہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے 85 فیصد پرائمری اور 40 فیصد مڈل اور ہائی اسکولوں میں بیت الخلا کی سہولت موجود نہیں جبکہ صوبے کے72  فیصد پرائمری  اسکول اور 30 فیصد مڈل، ہائی اسکول بغیر چاردیواری کے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 40 فیصد پرائمری اسکول صرف ایک کلاس روم پر مشتمل ہیں جبکہ صوبے میں 12 لاکھ بچے اوربچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں ۔