کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا آج کے بیان نے بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔
چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی طرف سے کشمیر کے حق میں بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پوری کشمیری قوم کی طرف شکریہ ادا کیا ہے ۔ سید علی گیلانی کا کہنا تھا جنرل راحیل شریف کا بیان حقیقت پر مبنی ہے ۔ ان کا کہنا تھا بھارت طاقت کے نشے میں حقائق جھٹلا رہا ہے ۔ چیئرمین حریت کانفرنس کا کہنا تھا اللہ تعالیٰ پاکستان کو استحکام عطاکرے ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا تھا بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا اب کشمیر کے مسئلے کا حل نکالنا ضروری ہے ۔ عمر فاروق کا کہنا تھا بھارت اب طاقت کے زور پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا ۔ ان کا کہنا تھا ہم جانتے ہیں پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے اور آج کے بیان نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔