ا?ش?ن مار???، خام ت?ل ?? ق?متو? م?? ?م?

214

              سنگاپور: ایشیئن آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ خام تیل کے ذخائر کے بارے میں امریکی رپورٹ کے اجراءکے انتظار تھا ۔

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جولائی میں ترسیل کے لئے معاہدے 42 سینٹ کی کمی کے ساتھ 60.82 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 39 سینٹ کی کمی سے 65.10 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کے باعث ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.06 ڈالر اور برینٹ کی قیمتوں میں 61 سینٹ فی بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔