?رنس? اسمگلنگ ??س ?? ?س?م افسر قتل

191

راولپنڈی میں ماڈل ایان سے کرنسی برآمد کرنے والے کسٹم افسر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں اہم ترین گواہ اور کسٹم افسر چودھری اعجاز کو بدھ کی صبح راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار کر قتل کردیا۔

چودھری اعجاز کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجب کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری اعجاز کسٹم ویئر ہاؤس انچارج تھے اور ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں سب سے اہم گواہ تھے، ایان علی سے برآمد ہونے والی تمام رقم چوہدری اعجاز ہی کے پاس تھی۔