پ?لو? ?? برآمدات م?? 25.47 ف?صد اور سبز?و? ?? برآمدات م?? 81.67ف?صد اضاف?

234

رواں سال 2014-15ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران یکم جولائی 2014 ءسے یکم جون 2015 ءتک پھلوں کی برآمدات میں گزشتہ سال 2013-14 ءکی نسبت 25.47 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 81.67فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ یکم جولائی 2014 ءسے لے کریکم جون 2015 ءتک یہ اضافہ ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم اگر حکومت اس ضمن میں ضروری سہولیات اور مراعات فراہم کرنے سمیت مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی شرح میں ریلیف فراہم کرے تو برآمدات کی مد میں مزید اضافہ کرکے ملک و قوم کیلئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 32 کروڑ 12 لاکھ 54ہزار ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے پھل اور سبزیاں پیدا ہوتی ہیں لیکن بعد از برداشت ان کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے سنگین مشکلات کاسامنا ہے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت اس ضمن میں فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کرے گی۔