برما ?? بد?س? ح?مران رو?نگ?ا مسلمانو? ?و ختم ?ر نا چا?ت? ???،حافظ نعم الرحمن

365

پاک روہنگیا آرگنائزیشن کے وفد نے ذبیح اللہ قریشی کی قیادت میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم سے ادارہ نورِ حق میں ملاقات کی اور برما میں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم سے انہیں آگاہ کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلا عات زاہد عسکری ،پاک روہنگیا آرگنائزیشن کے مولانا مامون الرشید ،ماسٹر نور السلام ،محمد طاہر ،حافظ حمید حسین اور دیگر بھی مو جود تھے ۔

اس مو قع پر وفد نے حافظ نعیم الرحمن کو بتا یا کہ بر ما کے جو مسلمان بحری جہاز کے ذریعے پناہ کی تلاش میں نکلے تھے ۔انہیں کو ئی ملک پناہ دینے پر آمادہ نہیں ۔صرف ترکی وہ واحد ملک ہے جس نے اپنا بحری بیڑا بھیجا ۔بر ما کی بدھسٹ حکومت روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کرنا چاہتی ہے ۔مسلمانوں کے گھروں کو نذرِ آتش کر نے کا سلسلہ جا ری ہے ۔خواتین کے پردے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ مساجداور مدارس میں تالے لگا دیئے گئے ہیں ۔بر ما حکومت صوبہ اراکان سے مسلمانوں کو بے دخل کر نا چاہتی ہے اب تک 7ہزار افراد لا پتا ہیں ۔

حافظ نعیم الرحمن نے برما کے مسئلے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کر اتے ہو ئے کہا ہے کہ بر ما کے مسلمان ہمارے بھائی ہیں ۔ہم نے پہلے بھی ان پر جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی اور اب بھی کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بدھسٹ خود کو امن پسند کہلواتے ہیں مگر جس ظلم و ستم کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔برما کے بدھسٹ حکمران چا ہتے ہیں کہ وہاں سے مسلمانوں کو ختم کر دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے جو مثبت قدم اُٹھا یا ہے اگر دیگر اسلامی مما لک بھی آواز بلند کر یں تو مظالم بند ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم بر ما میں جاری مظالم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے ۔بر ما سمیت مسلم ممالک کے حکمرانوں کو خطوط لکھے جا ئیں گے ۔

ملاقات میں شریک حافظ حمید عرف سکندر نے بتا یا کہ ملائشیا اور تھائی لینڈ کی سر حد پر مو جود تقریباً 40خواتین میں ان کی دو بہنیں بھی شامل ہیں ۔جن میں سے ایک کو کسی طریقے سے وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری بہن سمیت 39خواتین تا حال پناہ اور تحفظ کی تلاش میں ہیں ۔ان کی جانوں اور عزت و آبرو کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔بر ما کی مظلوم خواتین کو لے جا کر فروخت کر دیا جا تا ہے ۔