?راچ?:گارمن?س ف???ر? م?? لگ? آگ ن? شدت اخت?ار ?ر ل?

266

 نیوکراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ نے ساتھ والی فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

نیوکراچی میں صبا سینما کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی ہے ۔ فائربریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ نے فیکٹری کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ فائربریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے آگ کی شدت کی وجہ سے آگ بجھانےمیں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ انتظامیہ نے سارے شہر سے فائرٹینڈرز طلب کر لئے ہیں ۔ ریسکیوٹیموں کا کہنا ہے ابھی تک کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں ۔