جان ??ر? ?? ?انگ ?ا آپر?شن ?ام?اب ‘ جلد امور سرانجام د? س??? گ?‘ ?ا??ر

235

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ران کی ہڈی کا آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا اور وہ جلد سرکاری معاملات نمٹانے کے قابل ہو سکیں گے۔

اکہتر سالہ امریکی وزیر خارجہ جو گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران سائیکل چلاتے ہوئے گر گئے تھے جس سے ان کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی کا آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

آرتھوپیڈک سرجن ڈین برک کا کہنا تھا کہ 4گھنٹے کے آپریشن کے دوران جان کیری ہوش میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہڈی کو جوڑ دیا گیا ہے اور جان کیری مختصر عرصے کے لئے ہسپتال رہنے کے بعد معمول کے امور سرانجام دے سکتے ہیں۔