بلد?ات? انتخابات م?? د?اندل? ، ?? پ? ?? ح?ومت استعف?? د? ، رانا ثناءالل?

367

وزیرقانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف کی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔ دھاندلی کرنے والوں کو کے پی کے کی پولیس نے تحفظ فراہم کیا ۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے  اس لئے تحریک انصاف کی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا خیبرپختونخوامیں دھاندلی میں ملوث پی ٹی آئی ارکان کیخلاف مقدمات درج ہونےچاہئیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو پولیس نے تحفظ فراہم کیا ۔ وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا خیبرپختونخوا حکومت مقتولین کے ورثا کی مالی معاونت کرے، لوگوں کےقتل کی ذمےداری براہ راست تحریک انصاف کی قیادت پر ہے، میرےخلاف پی ٹی آئی کےلوگوں نےتھانےمیں بیٹھ کرمقدمہ درج کرایا، اب کیوں خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا میاں افتخار کا گھیراؤ کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان تھے۔