م??س??و، چ?و?? ط?ار? ?? حادث? م?? 5 افراد ?لا?

228

میکسیکو میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایم سیون ایرو سپیس ایل پی نامی طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران دارالحکومت میکسیکو سٹی اور قریبی شہر کویریٹارو کو ملانے والی ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا۔

تباہی کے نتیجہ میں اس میں سوار تمام 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی وجہ سے ہائی وے کا ایک حصہ بھی بند کردیا گیا۔ طیارے کو حادثہ دارالحکومت سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد پیش آیا۔ حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔