محمد مرس? ?? سزائ? موت ?ا حتم? ف?صل? ملتو?

243

مصری عدالت نے برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو سنائی گئی سزائے موت سے متعلق حتمی فیصلہ ملتوی کردیا۔

ڈاکٹر مرسی ،اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع ،نائب مرشد عام خیرت الشاطر اور جماعت کے ایک سو پانچ کارکنان کو مصر کی اس عدالت نے 16 مئی کو سنہ 2011ء کے اوائل میں ایک جیل کو توڑنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔

عدالت نے ڈاکٹر مرسی اور ان کے ساتھیوں کو سنائی گئی سزائے موت کے فیصلے کو توثیق کے لیے ملک کے مفتی اعظم کے پاس بھیجا تھا اور اس مقدمے کا حتمی فیصلہ آج منگل کو سنا یا جانا تھا۔اب عدالت کے جج شبعان الشامی نے کہا ہے کہ جیل توڑنے کے مقدمے کا حتمی فیصلہ 16 جون کو سنایا جائے گا۔جج کا کہنا ہے کہ مفتیِ اعظم کی فیصلہ پر رائے آج صبح ہی موصول ہوئی ہے اور اس پر ابھی عدالت نے غور کرنا ہے۔

مصر کے پہلے جمہوری منتخب صدر کا تختہ ان کی حکومت کا ایک سال پورے ہونے کے بعد مصری فوج نے الٹ دیا تھا جب کہ سکیورٹی فورسز نے 14 اگست 2013ء کو قاہرہ میں ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف لگائے گئے دو احتجاجی کیمپوں کو بزور طاقت اکھاڑ دیا تھا اور ان کے سیکڑوں حامیوں کو ہلاک کردیا تھا۔