ن?پال ، ??ل? ?اپ?ر حادث? م?? 4 فوج? ?لا?

227

             کھٹمنڈو: نیپال میں فوجی ہیلی کاپٹرگرنے کے باعث 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے سندوپل میں امدادی سامان لے جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ نیپال میں حالیہ زلزلوں کے بعد مختلف علاقوں میں زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اس سےقبل امدادی کاروائیوں کے دوران امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں تین امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔