پ?از ?? پ?داوار ?? تناسب س? سند? پ?ل? نمبر پر آگ?ا

313

پاکستان میں پیاز کی پیداوار کے تناسب سے سندھ پہلے، بلوچستان دوسرے، پنجاب تیسرے، خیبر پختونخواہ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ سندھ میں پیاز کی مجموعی پیداوار 39 فیصد، بلوچستان میں 35 فیصد، پنجاب میں 18 فیصد ، خیبر پختونخواہ میں 8فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے ہمارا ملک نہ صرف خود کفیل ہو چکاہے بلکہ پیاز کو دوسرے ممالک کو برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا رہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ رواں مالی سال کے دوران پیاز کی شاندار پیداوارکے باعث برآمد میں اضافہ کا امکان ہے۔