پا?ستان ن? گلگت بلتستان س? متعلق ب?ارت? ب?ان مسترد?رد?ا

197

پاکستان نے گلگت بلتستان او ر جموں کشمیر سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے بھارتی بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اورجموں کشمیرسےمتعلق بھارتی وزارت خارجہ کابیان مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے، بھارت نےکشمیرپر70ہزارفوجی تعینات کرکےغیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے اور بھارتی فوجی کشمیرمیں نہتے عوام پر ظلم وستم ڈھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیرسےمتعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلےعام خلاف ورزی کررہاہے، کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور کشمیر کے مستقبل کافیصلہ اقوام متحدہ کےتحت آزادنہ استصواب رائےسےہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کےانتخابات پربھارتی بیان پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔