ح?ومت ?و بدنام ?رن? ?? لئ? حالات خراب ?ئ? گئ?، پرو?ز خ??

278

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے خیبرپختونخوا کا بلدیاتی الیکشن بہت بڑا الیکشن تھا اس لئے ہم نے الیکشن کمیشن کو مرحلہ وار الیکشن کرانے کو کہا تھا ، حکومت کو بدنام کرنے کے لیے صورتحال خراب کی گئی ، بلدیاتی انتخابات کا سارا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس تھا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا کہنا تھا کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا مگر الیکشن کمیشن کی جانب سےکوئی جواب نہیں دیا گیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو مرحلہ وار انتخابات کرانے کو کہا تھا کیونکہ سب اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس تھے ۔ آئین کےتحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا عوام کو حقیقت بتانے کے لیے ہنگامی پریس کانفرنس کرنا پڑی ۔ ان کا کہنا تھا الیکشن سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سے 6 ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی، پورے صوبے یا ڈویژن کے حساب سے انتخابات کرانے پر بات ہوئی۔ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا کہنا تھا اطلاع تھی کہ فوج تعینات کی جا رہی ہے مگر ایسا نہیں ہوا ۔ ان کا کہنا تھا ہم نےکوئی پری پلان دھاندلی نہیں کی، حکومت کو بدنام کرنے کے لیے صورتحال خراب کی گئی۔