عز?ز ب??? ت?ان? م?? ز?رحراست ملزم پول?س ?? مب?ن? تشددس? ?لا?

224

کراچی: عزیز بھٹی تھانے میں زیر حراست ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا۔مرنے والے شخص کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 5روز قبل پولیس نے وسیم کو مشکوک شخص شمجھ کر گرفتار کیا تھا۔وسیم کو عزیز بھٹی تھانے کے عارضی ایس ایچ او نے تھانے کے بجائے کسی اور مقام پر رکھا تھا ۔زیر حراست ملزم پر پولیس نے مبینہ تشدد کیا جس سے وہ آج صبح دم توڑ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے وسیم کے 2بھائیوں کو بھی گرفتار کیا ہے جنہیں خفیہ مقام پر رکھا گیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم کے قبضے سے ایک پستول اور 8گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔