وز?راعظم ?? سحرو افطار ?? اوقات م?? لو? ش??نگ ن? ?رن? ?? ?دا?ت

233

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے تمام علاقوں میں رمضان المبارک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ رمضان میں لوڈ شیڈنگ شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کے مقررہ وقت سے زائد نہیں ہونی چاہیے جبکہ سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں موسم گرما اور بالخصوص رمضان المبارک میں بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحق ڈار، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر، سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا، سیکرٹری جہاز رانی و بندرگاہیں خالد پرویز، سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگہ اور ایم ڈی پی ایس او شاہد سلیم کے علاوہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بالخصوص رمضان المبارک میں ملک کے تمام علاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تمام تر اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے وزارت پانی و بجلی کو بھی ہدایت کی کہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ دورانیہ شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کے مقررہ حد سے نہیں بڑھنی چاہیے، سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔