ف?فا ?? صدر س?پ بلا?ر ع?د? س? مستعف?

207

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے پانچویں بار منتخب ہونے والے صدر سیپ بلاٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

چند روز قبل 29مئی کو فیفا کے صدارتی انتخابات میں سیپ بلاسٹر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے تاہم صدر بننے کے 4روز بعد ہی انہوں نے فیفا میں کرپشن اسکینڈ پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

یہ انتخاب ایک ایسے موقع پر ہوا جب زیورخ سے ہی فیفا کے دو نائب صدور سمیت سات عہدیداروں کو امریکا میں جاری فراڈ اور بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

 امریکی حکام نے اب تک اس سلسلے میں 14 افراد پر منی لانڈرنگ، دھوکا دہی اور کمیشن لینے کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی ہے۔

یاد رہے کہ مبینہ بدعنوانی کے الزامات کے منظر عام پر آنے کے بعد فٹبال کی یورپی تنظیم ’یوئیفا‘ کے صدر مچل پلاٹینی نے سیپ بلاٹر پر زور دیا تھا کہ وہ نئے انتخابات سے پہلے تنظیم کی صدارت سے مستعفیٰ ہو جائیں۔

البتہ سیپ بلیٹر نے انتخاب سے دستبردار ہونے کا مشورہ یہ کہہ کر ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ ’اب بہت دیر ہو گئی ہے۔‘