?راچ? م?? ت?ز?وائ??، گرم? ?? شدت م?? ?م?

275

 کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرد آلود ہوائیں کے بعد  گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی ۔ کئی علاقوں میں گھروں کی چھتیں گر گئیں ۔

کراچی شہر میں تیز ہواؤں اور آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہو گئی ۔  ہلکی بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی ۔ تیز آندھی کی وجہ سے کاٹھورگڈاپ کے مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے بھی ایئرپورٹ انتظامیہ نے کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے حدنگاہ صفر ہونے کی وجہ سے طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دے سکتے ۔