تاج? پول?س سربرا? غدار قرار

220

الماتے: تاجکستان کی حکومت نے حال ہی میں داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے پولیس ایلیٹ فورس کے سربراہ کو غدار قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ترک میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ تاجکستان کے ایک اعلیٰ سیکیورٹی اہلکار جعلی دستاویزات پر شام میں داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد تاجک وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا اسی دوران گلمرود کلیموف کا ایک ویڈیو بیان جاری ہوا جس میں وہ داعش میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اسلام مخالف روئیے آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کی وجہ بنی۔

غیر ملکی مبصرین نے تاجکستان کے اہم کمانڈر کی داعش میں شمولیت کو تاجکستان کی داخلی صورتحال کے لئے خطرناک قراردیا تھا۔

پراسیکیوٹر جنرل آف تاجکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرنل گلمرود کلیموف نے وطن سے غداری کی اور ملک دشمن عناصر کے ساتھ شامل ہوئے ان کےخلاف اب کیس فوجی عدالت میں چلایا جائےگا ۔

واضح رہے کہ کمانڈر کرنل گلمرود کلیموف اومون نامی اسپیشل پولیس فورس کے سربراہ تھے۔ اومون فورس روس، بیلاروس، قازقستان اور تاجکستان میں موجودسیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔