خیبرپختونخوا کے وزیربلدیات اور جماعت اسلامی کے رہنماء عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف منظم دھاندلی کی مرتکب نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اتنی شکایات موصول نہیں ہوئیں جتنا تاثر دیا جارہا ہے تاہم چیف سیکرٹری انتخابات سے متعلق جو شکایات دیں گے اسی کی بنیاد پرحکومت ایکشن لے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ انتخابات میری ناکامی نہیں اورنہ ہی پارٹی نے مجھ سے استعفا مانگا ہے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نےمرحلہ وارالیکشن کرانےکا نہیں کہابلکہ ہم نےکئی بارتجویزدی، الیکشن کمیشن کےفیصلےکےخلاف سپریم کورٹ سےرجوع کیاجائےگا۔