ذوالفقار مرزا ?و ب?رون مل? جان? ?? اجازت مل گئ?

240

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

ذوالفقار مرزا نے 4مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی۔سابق وزیر کے وکلاء نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ ذوالفقار مرزا اپنی اہلیہ کے علاج کے باعث دبئی جانا چاہتے ہیں اور وہ 15جون کو بیرون ملک جائیں گے اور جولائی کے دوسرے ہفتے میں واپس آئیں گے،عدالت سے استدعا ہے کہ میڈیکل بنیاد پر ذوالفقار مرزا کو باہر جانے کی اجاز ت دی جائے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اگر ذوالفقار مرزا کو باہر جانے کی اجازت دی گئی تو وہ واپس نہیں آئیں گے اس لیے ان کی درخواست مسترد کی جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ذوالفقار مرزا کو باہر جانے کی اجازت دے دی۔