اب غ?ر اعلان?? لو?ش??نگ ن??? ?و گ? ، خواج? آصف

213

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے اب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ رمضان میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا بجلی کی پیداوار 15 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ اس کی طلب 20 ہزار میگاواٹ تک ہے ۔ ان کا کہنا تھا شہروں میں اوسطاً 6 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پورے ملک میں صنعتوں کے لئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی نہیں ہوگی ۔ ان کاکہنا تھا رمضان میں سحری اور افطاری کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔