گورنر، وز?راعل?? سند? ?? ز?رصدارت صوبائ? ا?پ?س ?م??? ?ا اجلاس

237

گورنر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں بھتہ خوروں ، غیر قانونی ہائیڈرنٹس مافیا اور پیٹرول اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں ہوا ۔ اجلاس میں کورکمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی آپریشن ، وزیربلدیات شرجیل میمن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیربلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کالعدم تحریک طالبان کے لوگ چلارہے ہیں اور ان سے کمایا گیا پیسہ دہشتگردی میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا اس لئے غیر قانونی ہائیڈرنٹس بھی مسمار کیے گئے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا اجلاس میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،48 مدارس میں مشکوک سرگرمیاں ہورہی ہیں، ایسے مشکوک مدارس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، دہشت گردوں کی فنڈنگ کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیربلدیات کا کہنا تھا اجلاس میں حوالے اور ہنڈیوں کا کارروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کراچی:پٹرول اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، قبضہ مافیا،فطرےکی پرچیوں اوراسمگلنگ سےحاصل پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا اجلاس میں رینجرز اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے، جن کی کارکردگی کی وجہ سے کراچی:سندھ بھر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا سرکاری اداروں میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیربلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا جیلوں میں جیمرز لگائے گئے ہیں انہیں فعال رکھا جائے گا، جیل میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ کےتمام شہروں کے داخلی، خارجی راستوں پر چوکیاں قائم ہوں گی، اور ان راستوں پرسرویلینس سسٹم اوربائیومیٹرک سسٹم قائم ہوگا، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا،شرجیل میمن