انتخاب? عذردار?و? ?? ال??شن ?رب?ونلز،حدبند? ?? لئ? ات?ار??ز قائم، ال??شن ?م?شن

273

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں عذرداریوں کی سماعت کیلئے الیکشن ٹربیونلز تشکیل دے دیئے جبکہ سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کیلئےحدبندی اتھارٹیز قائم کر دی ہیں ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے الیکشن ٹربیونلز تشکیل دے دیئے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے انتخابی ٹربیونلز چار ماہ میں انتخابی عذرداریوں کو نمٹائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کامیاب امیدواروں کے حتمی نوٹیفکیشن کے 20 روز بعد پٹیشن دائر کی جا سکیں گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں حد بندیوں کے 11 ، 11 اتھارٹیز تشکیل دے دی ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حدبندی اتھارٹیز میں11سے 30 جون تک حلقہ بندیوں پر اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جبکہ حد بندی اتھارٹیز 25 جون سے 16جولائی تک اپیلیں نمٹائیں گی ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے 28 جولائی کو سندھ اور پنجاب کی حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔