شع?ب ش?خ سم?ت 9ملزمان ?? ر?مان? م?? توس?ع

313

جعلی ڈگریوں کے فروخت کے الزام میں گرفتار آئی ٹی کمپنی ایگزیٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 9ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں 8جون تک توسیع کردی گئی۔

جمعرات کے روز شعیب شیخ سمیت 9ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے جب کہ ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

دوران سماعت مقدمے کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے لاکھوں جعلی ڈگریاں برآمد ہوئی ہیں اور ملزمان کی نشاندہی پر مزید جعلی ڈگریاں قبضے میں لی ہیں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے جس پر انہیں ریمانڈ پر دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے شعیب شیخ سمیت 9ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 8جون تک توسیع کردی۔